گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کی ہدایت پردو ہفتے کے انٹرن شپ پروگرام میں ڈسٹرکٹ پولیس کے سینئر افسران نے طلبا و طالبات کو پولیس ورکنگ اور پولیسنگ کے مختلف شعبوں کے بارے میں لیکچرز دئیے اور وزٹ کروائے۔پروگرام کی اختتامی تقریب سی پی او آفس میں منعقد ہوئی۔طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر رضا تنویر سپرا نے کہا کہ انٹرن شپ پروگرام کا مقصد پولیسنگ سے آگاہی اور اس میں بہتری کیلئے نوجوان نسل کو ساتھ لےکر چلنا ہے، انٹرن شپ پروگرام اورطلبا و طالبات کے تعاون اور مشاورت سے کمیونٹی پولیسنگ کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔تقریب کے اختتام پرایس ایس پی آپریشنزڈاکٹرمحمدرضا تنویر سپرا نے انٹرنیز میں سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے اور فرینڈز آف پولیس کے بیجزبھی لگائے۔
\انٹرن شپ پروگرام کا مقصد نوجوان نسل کو ساتھ لیکر چلنا ہے: ڈاکٹر رضا تنویر
Aug 25, 2024