شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما وسابق ممبرمیونسپل کمیٹی چودھری کامران ورک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو برسرا قتدار آنے کا مینڈیٹ عوام نے دیا ہے جسے حکومت تشکیل دینے کی بجائے کرپٹ ٹولے کو اقتدار پر مسلط کر کے قومی رائے کی توہین کی گئی ہے تحریک انصاف ملک کو کلین، گرین، خوشحال اور پرامن دیکھنا چاہتی ہے جس کیلئے ہماری جدوجہد جاری ہے جس کی تکمیل یقینی بنانے کی خاطر ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے چودھری عرفان گوگا ورک کی رہائشگاہ پر صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا۔