گوجرانوالہ:ڈپٹی کمشنرکی زیرصدارت انسدادِ پولیو مہم تیاریوں کے حوالے سے اجلاس

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے جائزہ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کے زیرصدارت اجلاس ہوا۔ جس میں مائیکرو پلان ، انسداد پولیو ٹیموں کی ٹریننگ، ٹرانزٹ پوائنٹس کے قیام، فنگر مارکنگ ، ڈور مارکنگ ،آگاہی مواد آویزاں، پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کرنے کے حوالیسے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ /وزیر آباد محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ 09 ستمبر سے 13 ستمبر 2024 تک ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ 5 سال سے کم عمر کوئی بچہ پولیو بچا ویکسین پینے سے محروم نہ رہے اس انسداد پولیو مہم کے دوران 10لاکھ 03ہزار 128سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر(صدر)عثمان سکندر،سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹرمعیز منصور، ڈی او ایمرجنسی رفعت ضیا ، ڈی ایچ او ڈاکٹر عادل ، نمائندہ ڈبلیو ایچ او ، نمائندہ یونیسیف، ڈی ڈی ایچ اوز(ہیلتھ)، تحصیل ہیلتھ افسران کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی اجلاس میں شریک تھے۔تفصیلات کے مطابق رواں ماہ پولیو خاتمے کی قومی مہم کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے 3825 موبائل ٹیمز، 161 فکسڈ ٹیمز، 73 ٹرانزٹ ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں جو مراکز صحت، گھر وں، ریلوے اسٹیشن اور لاری اڈوں ویگن اسٹینڈز وغیرہ پر ذمہ داریاں سر انجام دیں گی۔

ای پیپر دی نیشن