حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ نے اشاعت اسلام کے لئے جوگرانقدر خدمات سرانجام دیں وہ اسلامی تاریخ کا ایک زریں اور انمول باب ہے۔ آپؒ کا مزار پرانوار آج بھی فیوض وبرکات کا باعث بنا ہوا ہے جہاںپرآپؒ کے عقیدتمند حاضری دیکر اپنی روحانی پیاس بجھاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر علامہ فیصل ندیم کیلانی نے یہاںحضرت داتاگنج بخش علی ہجویری ؒ کے سالانہ عرس پاک کی مناسبت سے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا ہمیں چاہئے کہ ہم اولیائے عظام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ااپنی زندگیوںمیں انقلاب لائیں