قصور(نمائندہ نوائے وقت) چیئر مین وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات رانا عبدالمنان خان نے ڈسٹرکٹ جیل قصور کا اچانک دورہ کیا‘ ملاقات شیڈ میں حوالاتیوں کے لواحقین سے ملاقات کی اور مسائل بارے دریافت کیا۔ اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی نعیم صفدر انصاری، چوہدری احسن رضا خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جعفر چوہدری، ایس پی راؤ طاہر علی، سپریٹنڈنٹ جیل میاں عمیر اکرام بھی ہمراہ تھے۔ چیئر مین وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات رانا عبدالمنان خان نے جیل کی تمام بیرکس کا وزٹ کیا۔جیل کیچن میں قیدیوں کو دیئے جانیوالے کھانے کے معیار کو چیک کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے رانا عبدالمنان خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی جیلوں میں بہتری کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ جیلوں میں قیدیوں کی تعلیم و تربیت، اصلاح و احوال اور انہیں ہنر مند بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
چیئر مین وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات کا دورہ قصور جیل
Aug 25, 2024