بھکھی(نامہ نگار)محکمہ لیبر کی ملی بھگت سے فیکٹریوں و کارخانوں میں مزدوروں کے استحصال کا سلسلہ جاری ہے صنعتی یونٹس میں کام کرنیوالے مزدوروں کی جانوں کے تحفظ کے اقدامات ناپید ہیں جبکہ آتشزدگی سے بچائو کے آلات بھی میسر نہیں، مزدوروں کے مطابق مقامی صنعتی یونٹس کے مالکان اور انتظامی افسران کے ہاتھ محکمہ لیبر کے بعض افسران و ملازمین سے ملے ہوئے ہیں جنہیں ان افسران کی آشیر باد حاصل ہونے کے باعث مزدوروں کا استحصال کیا جارہا ہے صنعتی یونٹس میں مزدوروں کی سکیورٹی کیلئے اقداما ت پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ۔ محکمہ لیبر کے ملازمین فیکٹری مالکان سے ماہانہ بھتہ وصول کرتے ہیں ۔ مزدوروں نے ڈپٹی کمشنرسے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ محکمہ لیبر کے ذرائع نے بھتہ خوری اور ملی بھگت کے الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔