پچ ویسی نہیں بن پائی جیسا سوچا تھا‘نسیم شاہ پنڈی کنڈیشنز سے مایوس 

Aug 25, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں اچھی پچ بنانیکی پوری کوشش کی ہوگی، شایدگرمی کی وجہ سے پچ ویسی نہیں بن پائی جیسا سوچا تھا۔راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں ہوم ایڈوانٹیج کا سوچنا پڑے گا اگر رزلٹ اپنے حق میں لانا ہے۔ پاکستانی بائولرز نے ویسی پرفارمنس نہیں دی جو امید کی جا رہی تھی، ہم نے سوچا تھا کہ فاسٹ بائولرز کو پچ سے مدد ملے گی، چار فاسٹ بائولرز کے ساتھ جانے کا مطلب فاسٹ بائولرز سے ٹیسٹ میچ جیتنا ہے، پچ پر گھاس ہے،مشکل ہے سپنرز کو مدد ملے، پچ کے اطراف میں گھاس تھی، ریورس سوئنگ کرنا بھی ایسی کنڈیشنر میں مشکل ہے۔ ڈیڑھ سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیلا ہوں، ردھم میں آنے کیلئے وقت لگتا ہے، اچھی فیلڈنگ کرنیکی کوشش کی،فیلڈنگ میں غلطی ہوجاتی ہے۔

مزیدخبریں