لاہور (سپورٹس رپورٹر) سابق کپتان شاہد خان آفریدی نانا بن گئے،فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی ہے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے بیٹے کا نام علی یار رکھا ہے،بچے کی پیدائش کی خبر کے بعد قومی کرکٹرز کی جانب سے مباکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کی شادی سابق کھلاڑی شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے انجام پائی تھی۔پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں، مینجمنٹ اور پی سی بی نے شاہین شاہ آفریدی کو مبارکباد دی ہے۔شاہین شاہ آفریدی راولپنڈی میں بنگلہ دیش کیخلاف جاری پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد کراچی کیلئے روانہ ہو جائیں گے اور دوسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔میچ کے دوران بنگلہ دیشی بیٹر محمود کو پویلین کی راہ دکھائی جس کے بعد انہوں ںے یہ وکٹ اپنے نومولود بیٹے کے نام کردی، گراؤنڈ میں موجود شائقین نے انہیں دل کھول کر داد دی۔نانا بننے پر سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر شاہدآفریدی نے خوشی کے ایموجی کے ساتھ لکھا کہ دنیائے کرکٹ کا کم عمر ترین نانا بننے پر آپ تمام احباب کے محبتوں بھرے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ ہماری خوشیوں میں شامل ہونے پر میں اور میری فیملی آپ سب لوگوں کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔