لاہور(نامہ نگار)کوٹ لکھپت پولیس نے شہریوں کو رکشہ میں سوار کرکے لوٹ مار کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا ہے۔ایس ایچ او کوٹ لکھپت شیخ عمران انوار نے قینچی سٹاپ پر اینٹلی جنس بیسڈ کارروائی کر تے ہوئے دوملزمان کواسلحہ سمیت گرفتار کیا ہے۔ملزمان شہریوں کو رکشہ میں سوار کرکے مختلف سنسان جگہوں پر روک کر لوٹ مار کرتے تھے۔ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں رکشہ، پستول اور لوٹی گئی نقدی برآمد کر لی ہے۔گرفتار ملزمان رضوان اورامیر حمزہ کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
شہریوں کو رکشہ میں سوار کرکے لوٹ مار کرنے والا گروہ گرفتار
Aug 25, 2024