لاہور(نامہ نگار)امیر بلاج ٹیپو قتل کیس کے ملزم احسن شاہ کی ہلاکت کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ شادباغ میں درج کر لیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق آرگنائزڈ کرائم یونٹ اقبال ٹاؤن ڈی ایس پی محمد علی بٹ اور سب انسپکٹر شکیل بٹ دیگر اہلکاروں کے ہمراہ ملزم احسن شاہ کو شادباغ مال مسروقہ کی نشاندہی کیلئے لیکر گئے تو عیسائیاں والا قبرستان میں پہلے سے موجود ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ملزمان کی فائرنگ سے احسن شاہ شدید زخمی ہو گیا۔ملزم نے بتایا کہ ایک حملہ آور کا نام علی رضا تھا باقی دو نامعلوم تھے۔احسن شاہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیامگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔مقدمہ میں قتل،اقدام قتل،کار سرکار میں مداخلت، پولیس پارٹی پر فائرنگ سمیت دیگر کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
امیر بلاج ٹیپو قتل کیس کے ملزم کی ہلاکت کا مقدمہ تھانہ شادباغ میں درج
Aug 25, 2024