لاہور(نامہ نگار)صوبہ بھرمیں ٹریفک پولیس نے چہلم شہدائے کربلا کے جلوسوں اورلاہور میں عرس حضرت داتا علی ہجویریؒ کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے کہا ہے کہ تمام سی ٹی اوز، ڈی ٹی اوز اپنے اضلاع میں چہلم شہدائے کربلا کی مجالس اور جلوسوں پر ڈیوٹیاں مکمل رکھیں۔ عرس حضرت داتا علی ہجویریؒ کے پہلے دن کے بہترین انتظامات تھے۔دوسرے اور تیسرے دن زائرین کا رش بڑھنے پر اور بہترین حکمت عملی اپنائی جائیگی۔چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر صوبہ بھر میں مجالس جلوسوں پر ٹریفک انتظامات مکمل رکھے جائیں۔صوبہ بھر میں 12 ہزار سے زائد ٹریفک اہلکار چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس اور مجالس اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزافاران بیگ نے کہا ہے کہ جلوس کے اوقات میں گزرگارہوں پر ٹریفک کی مکمل ڈائیورشن لگائی جائے۔تمام سینئر افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر ٹریفک انتظامات و جلوسوں کی نگرانی کریں۔ٹریفک کی بلارکاوٹ روانی کیلئے متبادل راستوں پر خصوصی ڈیوٹی لگائی جائے۔جلوس کی گزر گاہوں سے 200میٹر کے ایریا میں کسی قسم کی پارکنگ نہ ہونے دی جائے ۔سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے بغیر نمبر پلیٹ اور کالے پیپر کیخلاف بھر پور کارروائی کی جائے۔تمام افسران و جوان چہلم شہدائکربلا کے موقع پر اپنے فرائض انتہائی الرٹ رہتے ہوئے سر انجام دیں۔ٹریفک پلان اورسکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی پولیس کے ساتھ ٹیم ور ک کو یقینی بنائیں۔