سٹی ٹریفک پولیس ‘کرپشن‘اختیارات سے تجاوز ‘ 4اہلکار نوکری سے برخاست 

Aug 25, 2024

لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس لاہور میں کرپشن،فرائض میں غفلت اور اختیارات سے تجاوز پر 4اہلکار نوکری سیپپ برخاست،متعدد کو دیگر سزائیں سنا دی گئیں۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے فرائض میں غفلت برتنے،اختیارات سے تجاوز اور کرپشن پر مختلف سزائوں کے احکامات جاری کیے۔ کرپشن چارجز ثابت ہونے پر 2ٹریفک وارڈنز اور 1ٹریفک اسسٹنٹ نوکری سے برخاست،مس کنڈکٹ پر انکوائری رپورٹ میں گنہگار ٹھہرنے پر ایک جونیر کلرک کو بھی نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ فرائض میں غفلت، لاپرواہی اور عدم توجہی پر ایک سینئر وارڈن کی ایک سال سروس ضبط، اختیارات سے تجاوز کرنے پر سینئر ٹریفک وارڈن سمیت 4اہلکاروں کی ایک ایک سال کی سروس ضبط کر لی گئی۔ سی ٹی او عمارہ اطہر نے کہا کہ کرپشن اور اختیارات سے تجاوز ہرگز برداشت نہیں۔شہری نارواسلوک،کریشن، تجاویز و آرا کیلئے آفیشل واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بری شہرت اور اقربا پروری رکھنے والے لائسنسنگ عملہ کو فوری تبدیل کرنے ،تمام لائسنس دفاتر میں فیس چارٹ بھی آویزاں کرنے کا حکم دیا۔

مزیدخبریں