لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کی جانب سے رواں سال کے دوران اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈاؤن میں 16156 اشتہاری مجرمان،20429عدالتی مفروران اور6838عادی مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر معاشرے کا ناسور، کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ قانو ن شکن عناصر کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے اشتہاری مجرمان اور سماج دشمن عناصر کی گرفتاریوں کیلئے سمارٹ آئی، ہوٹل آئی، کرایہ داری اندراج سمیت دیگر ایپلی کیشنز سے بھر پور استفادہ کیا جا رہا ہے۔قتل،اقدامِ قتل اور سنگین مقدمات کے اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کیلئے کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس کے فرنٹ لائن سولجرز شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہیں۔