لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے اسلام پورہ کے علاقے میں 400 کے وی اے کا ٹرانسفامر لگا کر علاقہ مکینوں کا درینہ مسئلہ حل کردیا۔ اسلام پورہ کے علاقے ابدالی روڈ پر 200 کے وی اے کا ٹرانسفارمر نصب تھا جو کہ لوڈ بڑھنے کے سبب آئے دن خراب رہتا تھا۔ ٹرنسفارمر کی بار بار خرابی کے باعث سخت گرمی کے موسم میں صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو نے معاملے کا علم ہوتے ہی ٹرانسفارمر کو فوری طور پر تبدیل کرنے کی ہدایت جاری کی۔جس کے بعد چیف انجینئر آپریشنز عباس علی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 200 کے وی اے کے ٹرانسفارمر کو تبدیل کرکے 400 کے وی اے کا ٹرانسفارمر لگا دیا۔ 400 کے وی اے ٹرانسفارمر لگنے سے علاقے میں بار بار بجلی کی بندش کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
ایل ای ایس کمپنی نے 400 کے وی اے ٹرانسفامر لگا کر درینہ مسئلہ حل کردیا
Aug 25, 2024