جنرل ہسپتال میں جلدی امراض کی تشخیص و علاج کی سہولیات دستیاب: پروفیسر الفرید ظفر  

لاہور(نیوز رپورٹر) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر الفرید ظفرنے کہا پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوا کروڑ سے زائد لوگ (سورائس) اپرس کی بیماری میں مبتلا ہیں۔  جنرل ہسپتال میں جلدی امراض کی تشخیص و علاج کی معیاری سہولیات دستیاب ہے۔ بہتر اور مسلسل علاج، احتیاطی تدابیر اور لائف سٹائل میں تبدیلی سے اپرس کے مرض کی شدت کم کی جا سکتی ہے۔ اپرس چھوت کا مرض نہیں،یہ جلدی اور طویل المدت بیماری ہے۔ لہذا اہل خانہ کو چاہیے کہ وہ متاثر ہ مریض کی دل جوئی، ہمت اور حوصلہ بڑھایا کریں۔ ایسے مریضوں کو سکن سپیشلسٹ سے رہنمائی اور علاج کو ترجیح دینا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر الفرید ظفر نے لاہور جنرل ہسپتال شعبہ ڈرماٹالوجی کے زیر اہتمام اپرس بیماری کی عالمی آگاہی مہم ماہ اگست کے حوالے سے منعقدہ واک، سمپوزیم کے شرکاء اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ واک کے شرکاء نے اپرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر بارے پمفلٹس اٹھا رکھے تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن