تحریک اتحاد بین المسلمین،پولیس شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ ادا،خراج عقیدت پیش  

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) تحریک اتحاد بین المسلمین کے زیر اہتمام کچے کے علاقہ میں شہید ہونیوالے پولیس شہدا کا غائبانہ نماز جنازہ اور شہدا پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب ہوئی جس کا اہتمام رحمانی اسلامک سنٹر ماڈل ٹاؤن جے بلاک لاہور میں کیا گیا۔امیر جماعت اہلحدیث پنجاب مولانا عبدالوحید روپڑی نے پولیس شہداء کا نماز جنازہ پڑھایا۔تقریب سے مولانا شکیل الرحمان ناصر، مولانامحمد عاصم مخدوم، مفتی سید عاشق حسین، قاسم علی قاسمی، پروفیسر سید محمود غزنوی اور رانا عبدالمنان نے خطاب کیا۔ چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانامحمدعاصم مخدوم کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ کچے کے علاقے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار ملک پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ پولیس اہلکار اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کے عوام کو تحفظ دیتے ہیں۔سیکرٹری جنرل تحریک اتحاد بین المسلمین مولانا شکیل الرحمان ناصر نے کہا کچے کے ڈاکوں کے ساتھ کوئی رعائت نہ برتی جائے بلکہ ان کے سرپرستوں اور معاونین کو بھی گرفتار کیاجائے۔

ای پیپر دی نیشن