لاہور(نیوز رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے کا چوتھے روز بھی اڈا پلاٹ اور رائیونڈ روڈ پر آپریشن جاری رہا۔ ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ اور انفورسمنٹ سکواڈ نے 50 سے زائد املاک سے تجاوزات شیڈز اور بلڈنگ میٹریل ہٹا دیا۔ 4 روز سے جاری آپریشن میں ڈیڑھ سو سے زائد املاک سے عارضی و پختہ تجاوزات ہٹائی گئیں۔ املاک مالکان نے سروس روڈ، سیٹ بیک اور پارکنگ کی جگہ پر تجاوزات بنا رکھی تھیں۔ آپریشن کے دوران جوہر ٹاؤن، پائن ایونیو، اڈا پلاٹ اور رائیونڈ روڈ سے غیر قانونی سائن بورڈز بھی ہٹائے گئے۔ آپریشن کی نگرانی چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی نے کی۔ آپریشن میں ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون فور، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون فائیو، ڈائریکٹر انفورسمنٹ اور ایم سی ایل کی ٹیموں نے حصہ لیا۔آپریشن میں ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ اور بھاری مشینری نے حصہ لیا۔