لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن سندھ مظہر محمود علوی نے کہا معاشرے کے تمام مسائل کی وجہ اور سبب جہالت ہے اور ان تمام مسائل کا حل صرف علم و مراکز علم کے قیام ہے۔ قوموں کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ جہالت ہے۔ہمارے ہاں بدقسمتی سے صرف نہ خواندگی کو جہالت سمجھ لیا گیا ہے۔ جہالت ناخواندگی نہیں، گمراہی ہے۔ اصل راہ سے بھٹک کر غلط راہ پر چلنا اور پھر خود کو درست اور دوسروں کو غلط سمجھنا ہی اصل جہالت ہے۔ بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے وژن کے عین مطابق معاشرے کو جہالت سے پاک کرنے اور معاشرے کو تربیت و شعور دینے کیلئے 25ہزار مراکز علم کا قیام عمل میں لانے کی جد وجہد جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈہرکی، گھوٹکی، میر پور ماتھیلو،سکھر، رانی پور،سلطان کوٹ، جیکب آباد،میرو خان، لاڑکانہ،شہداد کوٹ، مہڑ، دادو، بھان سید آباد، سیہون شریف،تھانہ بولا خان، جام شورو سٹی، حیدراباد، نواب شاہ، شہداد پور، ٹنڈو آدم، مورو،ماتلی،ٹنڈو محمد خان،ڈگری، چھاچھرو ا،سلام کوٹ، نگر پارکر و دیگر علاقوں کے عہدیداران و ذمہ داران کے آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ سعید رضا بغدادی، علامہ محمود مسعود قادری، علامہ انجینئر محمد سرفراز قادری، علامہ حسن محمود جماعتی، اور علامہ احمد وحید قادری و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
قوموں کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ جہالت ہے:مظہر محمود علوی
Aug 25, 2024