پرامن اہلکاروں پر حملہ ،حکومت ، سکیورٹی ایجنسیوں کی نا اہلی ، ڈاکوئوں کی دیدہ دلیری ہے:میاں متین 

لاہور( نیوز رپورٹر) پیٹری اوٹک کے صدر اور تاجر رہنما میاں متین نے کہا رحیم یار خان میں پولیس اہلکار جو کہ ڈاکوئوں کیساتھ مقابلے میں نہیں تھے۔ ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے۔ ان پرامن اہلکاروں پر حملہ اور شہادت حکومت اور سکیورٹی ایجنسیوں کی نا اہلی اور ڈاکوئوں کی دیدہ دلیری ہے۔ آئے دن صوبہ بلوچستان میں آرمی جوانوں اور افسران کی شہادت کی خبریں آتی ہیں، کیا دہشتگردی ختم ہو رہی ہے یا بڑھ رہی ہے۔ حکومت اور ایجنسیوں کے حکام بالا سے پہلے بھی درخواست کی تھی کہ جوانوں کو بلٹ پروف گاڑیوں سمیت تمام لباس بلٹ پروف مہیا کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن