تحفظ ختم نبوتؐ کاکام کرنیوالے آپؐ کی ذات کے نگہبان ، چوکیدار ہیں:مو لانا علیم الدین شاکر 

لاہو(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتما م 7ستمبر تحفظ ختم نبوت گولڈن جوبلی، یوم الفتح کانفرنس مینار پاکستان کی تیاری کے سلسلے مین ختم نبوت کنونشن ہڈیارہ میں ہیررضوان نفیس کی صدارت میں ہوا۔ سیکرٹری عالمی مجلس تحفظ ختم نبو ت مو لانا علیم الدین شاکر، مولانا عبدالنعیم، مولانا سید عبدالشکور شاہ، مولانا ابوکر حسانی، مولانا سمیع اللہ، بھائی ابراہیم ودیگر علماء اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے علماء نے کہا تحفظ ختم نبوتؐ کاکام کرنیوالے آپؐ کی ذات کے نگہبان اور چوکیدار ہیں۔ ختم نبوت کے چوکیدار بیدار ہیں۔ سپر یم کورٹ کے متنازعہ فیصلے کو علماء کی آرا کے مطابق درست کرنے پرججز مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ چیف جسٹس کی جانب سے بھی اپنے فیصلے میں متنازع پیراگراف کو حذف کرنے کا اعلان بھی خوش آئند قرار دیتے ہیں۔ یہ آئین اور انصاف کی جیت ہے۔ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی اساس ہے اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ عوام شریعت اور آئین کے منافی کسی قسم کے فیصلوں کو قبول نہیں کرے گی۔ 7 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا یادگار دن ہے جب ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کے دور میں ختم نبوت کے عقیدے کا پرچم قومی اسمبلی پر لہرایا جس میں بنیادی کردار اس دور کے جید علماء نے ادا کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن