لاہور،گوجرانوالہ،کامونکی(نیوز رپورٹر،نمائندہ خصوصی) صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے میؤ ہسپتال کے ڈیپارٹمنٹ آف آرتھوپیڈک کے یونٹ کی نئی ویب سائٹ اور ڈیجیٹلائزیشنن آف کلاس روم پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر لیگی رہنما ؤؒں، کوآرڈی نیٹر میؤ ہسپتال حافظ نعمان، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز، سی ای او پروفیسر احسن نعمان، ایم ایس میؤ ہسپتال پروفیسر فیصل مسعود، پروفیسر معین، پروفیسر علی مدیح ہاشمی، پروفیسر رانا ارشد، ڈاکٹر منور، پی ایم اے رہنماء پروفیسر اشرف نظامی، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد سمیت ڈونرز نے شرکت کی۔اس موقع پر افتتاحی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے تقریب کے شرکاء سے کہا سب سے پہلے ویب سائٹ اور ڈیجیٹلائزیشن آف کلاس روم پراجیکٹ بنانیوالے مخیر حضرات ڈاکٹر اصغر، ڈاکٹر عرفان، حاجی فخرالدین و دیگر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔میو ہسپتال کی ٹیم الحمدللہ بہت محنتی اور قابل ہے۔ پنجاب کی طبی درسگاہوں میں معیاری ریسرچ پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے ملحقہ 9 سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ خواجہ عمران نذیر نے کہامیو ہسپتال کی تمام ٹیم کو مبارکباد اور شاباش دیتا ہوں۔ لیگی رہنما حافظ نعمان نے کہا وزیر اعلیٰ مریم نواز کا خواجہ سلمان رفیق کو وزیر صحت بنانے کا فیصلہ انتہائی بہترین ثابت ہو رہا ہے۔دریں اثناء خواجہ عمران نذیر نے وزیر علی پنجاب کی ہدایت پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کامونکی کا دورہِ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایمرجنسی میں ادویات کی دستیابی اور ایمرجنسی میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی اور انہیں فراہم کی جانیوالی سہولیات بارے دریافت کیا۔
میئوہسپتال میںنئی ویب سائٹ ، ڈیجیٹلائزیشنن آف کلاس روم پراجیکٹ کا افتتاح
Aug 25, 2024