سعودی عرب دنیا کے 10 طاقتور ملکوں میں شامل‘ 9 واں نمبر

ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب دنیا کی 10 طاقتور ترین ریاستوں میں شامل ہو گیا۔ فوربز نے دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی۔ جس میں پہلا نمبر امریکہ کا ہے۔ اس فہرست میں پہلی مرتبہ سعودی عرب بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیا۔ جس کو 9 واں نمبر دیا گیا۔ چین کو دنیا کی دوسری طاقتور ترین ریاست قرار دیا گیا جبکہ روس کا تیسرا نمبر ہے۔ اسی طرح جرمنی چوتھے‘ برطانیہ پانچویں‘ جنوبی کوریا چھٹے‘ فرانس ساتویں‘ جاپان آٹھویں اور متحدہ عرب امارات 10 ویں نمبر پر ہے۔ ان ممالک کی درجہ بندی معاشی و سیاسی اثر و رسوخ ہے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب نے حالیہ برسوں میں اپنے عسکری اخراجات میں بھی اضافہ کیا ہے‘ جس سے اس کی دفاعی صلاحیت مزید مستحکم ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن