اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اتحاد سے سینٹ میں آئینی ترمیم کے امکانات معدوم ہو گئے۔ سینٹ میں جے یو آئی ف کی اپوزیشن میں بیٹھک سے نمبر گیم تبدیل ہو گیا ہے جس کے بعد سینٹ میں حکمران اتحاد کے نمبر 59 رہ گئے جبکہ اپوزیشن اتحاد کے نمبر 21 سے بڑھ کر 26 ہو گئے۔ آئینی ترمیم کیلئے سینٹ میں 64 ارکان کی حمایت درکار ہوگی۔ قومی اسمبلی اور سینٹ میں جے یو آئی اور پی ٹی آئی کی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ دونوں جماعتوں کی کمیٹیاں قانون سازی سے متعلق حکمت عملی اپنائیں گی اور پارلیمان میں حکومت کو ٹف ٹائم دیں گی۔
سینٹ‘ جے یو آئی ف کے اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے سے حکومت کی دو تہائی اکثریت ختم
Aug 25, 2024