لاپتہ بھائیوں کے کیس میں حکومتی اداروں کی بے حسی افسوسناک ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اظہر مشوانی کے لاپتا بھائیوں کے کیس میں حکومتی اداروں کی بے حسی کو افسوس ناک قرار دے دیا۔اظہر مشوانی کے 2 لاپتا بھائیوں کی بازیابی کے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 6 جون سے لاپتہ اظہر مشوانی کے بھائیوں کا کچھ معلوم نا ہو سکا۔ عدالت نے حکومتی اداروں کی بے حسی کو افسوسناک قرار دے دیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایک صفحے پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ توقع ہے اٹارنی جنرل اس معاملے پر وزیر اعظم سے ملیں گے۔ حکومت کی جانب سے عدالت کے سامنے کمزور جواب دیا گیا۔ حکم نامے میں مزید لکھا گیا ہیکہ عدالت کو امید نہیں یہاں تک اس ملک کا چیف ایگزیکٹو اس کیس کی طرف توجہ دے گا۔ فریقین کی طرف سے اس معاملے میں بے حسی افسوسناک ہے۔ درخواست گزار وکیل کے جزوی دلائل ہو چکے ہیں۔ آئندہ سماعت پر دستیاب بنچ کے سامنے کیس مقرر کریں۔

ای پیپر دی نیشن