کھیلوں میں سیاست‘ بھارت نے ویزے روک لئے‘ سنوکر ٹیم چیمپئن شپ میں نہ جا سکی

Aug 25, 2024

لاہور (سپورٹس رپورٹر) بھارت نے پاکستانی سنوکر ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کر دیا۔3 کیوئسٹ احسن رمضان، حمزہ الیاس اور حسنین اختر کے ساتھ چیئرمین پاکستان بلیئرڈ ایند سنوکر ایسوسی ایشن عالمگیر شیخ اور ریفری نوید کپاڈیا نے ورلڈ انڈر سیون 17 اور انڈر 21 چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ویزہ درخواست جمع کرائی تھی۔ بھارت نے پاکستانی سنوکر ٹیم کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا۔ یہ ایونٹ 24 سے 31 اگست تک بنگلور میں شیڈول ہے۔ چیئرمین پاکستان بلیئرڈ ایند سنوکر ایسوسی ایشن عالمگیر شیخ نے ویزہ درخواست مسترد کیے جانے پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ساتھ تمام وزارتوں کے این او سیز لے کر ویزوں کیلئے اپلائی کیا تھا۔ ویزہ دینے سے انکار کرکے بھارت نے پاکستان کو یقینی میڈلز سے محروم کیا ہے۔ ہم نے اس مسئلے پرانٹرنیشنل ورلڈسنوکر ایسوسی ایشن اور بھارتی منتظمین سے بھرپور احتجاج کیا ہے۔ پاکستان سنوکر فیڈریشن نے بھارتی اقدام پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں