مری (نامہ نگار خصوصی) سابق وزیر اعظم اور مسلم (ن) کے سربراہ ہ محمد نواز شریف جو ان دنوں مری ہی میں قیام پذیر ہیں انہوں نے ہفتہ کے روز مری شہر اور ملحقہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف علاقوں میں ہونے والے تعمیراتی کاموں سمیت غیر قانونی تعمیرات کا خصوصی طور پر جائزہ لیا۔ اس دوران وہ پنڈی پوائنٹ کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے مال روڈ ، جھیکا گلی کلڈنہ اور سنی بنک گئے۔ اچانک دورہ کے دوران مقامی لوگوں اور سیاحوں نے انہیں مختلف مقامات پر ہاتھ ہلاتے ہوئے خوش آمدید کہا جس کو انہوں نے ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔