زرداری کی فضل الرحمن سے ملاقات، اگلے ہفتے اہم قانون سازی پر مشاورت

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف زرداری نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔ صدر مملکت ملاقات کیلئے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے۔ مولانا فضل الرحمان نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ صدر مملکت نے مولانا فضل الرحمان کو بندوق کا تحفہ پیش کیا۔ آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ حکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئندہ ہفتے ہونے والی ممکنہ قانون سازی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے 28 اگست کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں اراکین قومی اسمبلی و سینٹ کو مشترکہ اجلاس سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ صدرمملکت آصف علی زرداری سے نواب آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں نواب آف بہاولپور کے صاحبزادے بہاول خان عباسی بھی موجود تھے۔ صدر آصف علی زرداری نے سماجی شعبے میں نواب آف بہاولپور اور اُن کے خاندان کی خدمات کو سراہا۔ ملاقات میں ملکی اور جنوبی پنجاب کی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے آج سٹیک ہولڈرز اور جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

مولانا محمد بخش مسلم (بی اے)

آپ 18 فروری 1888ء میں اندرون لاہور کے ایک محلہ چھتہ بازار میں پیر بخش کے ہاں پیدا ہوئے۔ ان کا خاندان میاں شیر محمد شرقپوری کے ...