بانی پی ٹی آئی کا جیل میں مورال بلند صحت بھی بہتر: ذاتی معالج

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف تندرست اور متحرک ہیں۔ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی صحت کافی اچھی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کھانے پینے کی کوئی تکلیف نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر بھی نارمل ہے۔ بانی تحریک انصاف کا جیل میں مورال کافی بلند ہے۔ وہ جیل میں رہنے کے عادی ہو چکے ہیں۔ بانی تحریک انصاف کے فالو اپ چیک اپس بہت ضروری ہیں۔

ای پیپر دی نیشن