پشاور(بیورو رپورٹ)خیبر پی کے حکومت نے دو لاکھ سے زائد نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کو قانونی حیثیت دینے کے لئے وفاق سے رابطہ کر لیاہے اور وفاقی حکومت سے 6 ماہ کے لیے ایمنسٹی سکیم متعارف کرانے کی تیاری کی سفارش کی گئی ہے۔محکمہ ایکسائز کے دستاویز کے مطابق ضم اضلاع اور مالاکنڈ سے 2 لاکھ سے زائد این سی پی گاڑیوں کو رجسٹر کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، تجویز دہشت گردی سے بچنے اور ٹیکس بڑھانے کے لیے دی گئی۔سکیم کے تحت وہ گاڑیاں ریگولرائزڈ ہوں گی جن کی پروفائلنگ ہو چکی ہے جبکہ چوری اور ٹمپرڈ شدہ گاڑیوں کو ریگولرائزڈ نہ کرنے کی تجویز دی گئی ۔رجسٹریشن سے وفاقی اور صوبائی حکومت کو ٹیکس کی مد میں اربوں روپے کی آمدن متوقع ہے‘ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سے قانونی آٹو مارکیٹ بھی متاثر ہو رہی ہے۔800 سی سی کی گاڑی پر فائلر کو 1 لاکھ روپے، نان فائلر کو ڈیڑھ لاکھ روپے جبکہ 2500 سی سی سے اوپر کی گاڑی پر فائلر کو7 لاکھ روپے اور نان فائلر کو 10 لاکھ روپے ٹیکس دینا ہو گا۔
خیبر پی کے حکومت کا نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کو قانونی حیثیت دینے کیلئے وفاق سے رابطہ
Aug 25, 2024