اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)حکومت کا قومی اسمبلی میں دی کیپیٹل ٹیریٹری بل 2024 لانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت یونین کونسلز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا ، ممکنہ بل کے مطابق حکومت کا یونین کونسل میں جنرل نشستیں 6 سے 9بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ یونین کونسل کی سطح پر خواتین کی مخصوص نشستیں دو سے تین بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔اس ضمن میں حکومت نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون اور انصاف سے نشستوں کی تعداد بڑھانے کے معاملے پر منظوری لے لی چکی ہے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیپیٹل ٹیریٹری بل 2024 کی منظوری لی جائے گی قومی اسمبلی کی منظوری کے بعد سینٹ سے بھی منظوری لی جائے گی ۔