سرینگر (اے پی پی)بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں ضلع کپواڑہ میںلوگوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے گاوں گجرنار میں لوگ خود کو درپیش مسائل کیخلاف احتجاج کیلئے سڑکوں پر آگئے ۔ انہوں نے مسائل کے حل کے حل کے حوالے سے بے حسی کا مظاہرہ کرنے پر انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے لگائے۔ مظاہرین نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندو ں کو بتایا کہ علاقے کی سڑک انتہائی خستہ حال ہے ، سڑک پر جگہ جگہ گڑھے پڑے ہیں اور یہ بارش کی صورت میں تالاب کا منظر پیش کرتی ہے۔ دوسری جانب نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت کشمیریوں کو اپنے ہی وطن میں بے گھر کرنے کیلئے ان کے گھرو ں ، زمینوں اور دیگر املاک کی ضبطی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ مودی انتظامیہ نے اپنے تازہ اقدام میں ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور نسیم باغ میں ایک کشمیری کی جائیدار ضبط کر لی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے نسیم باغ سوپور کے رہائشی عبدالرشید نجار کا ایک منزلہ رہائشی مکان اورایک کنال سے زائد اراضی ضبط کر لی۔ جبکہ ضلع کٹھوعہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے نہتے کشمیریوں پر بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی بلا جواز کارروائیوں کے ذریعے مقبوضہ علاقے کے لوگوں کا جینا دو بھر کر دیاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجما ن ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی جیسے کالے قوانین کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں اختلاف رائے کو دبانے کی کوشش کرر ہی ہے۔