لاہور+ گوجرہ (این این آئی+ نمائندہ نوائے وقت) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون گزشتہ روز بھی جاری رہا۔ 485 ملزم بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 182ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے16 کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کو جرمانے کے طور پر4 لاکھ32 ہزار571 یونٹس چارج کیے گئے ہیں جن کی مالیت1 کروڑ86 لاکھ47 ہزار575 روپے رہی۔ دریں اثناء فیسکو ٹاسک فورس نے چک نمبر 354 ج ب کی ثریا وڑائچ کو میٹر سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرتے صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔