لاہور (کامرس رپورٹر) خوردنی تیل کی مقامی پیداوار میں گزشتہ مالی سال کے دوران اضافہ ہوا جبکہ بناسپتی گھی کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مالی سال 2024ء میں ملک میں 640984 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو مالی سال 2023ء کے مقابلہ میں 13.20فیصد زیادہ رہی۔ مالی سال 2023ء میں ملک میں 566239 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوار ریکارڈکی گئی تھی۔ جون میں ملک میں 56109 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوار ہوئی جو مئی کے مقابلہ میں 1.44 فیصد اور گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 2.91 فیصد زیادہ ہے۔ مئی میں ملک میں 55314 میٹرک ٹن اور گزشتہ سال جون میں 54520 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوار حاصل ہوئی تھی۔ مالی سال 2024ء میں ملک میں1494476 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوار حاصل ہوئی جو مالی سال 2023ء کے مقابلہ میں 4.14 فیصدکم ہے۔ مالی سال 2023ء میں ملک میں 1559059 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوار حاصل ہوئی تھی۔ جون میں ملک میں 124737 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوار ہوئی جو مئی کے مقابلہ میں 0.77 فیصد اورگزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 4.53 فیصدکم ہے۔ مئی میں ملک میں 125699 میٹرک ٹن اور گزشتہ سال جون میں 130651 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوار حاصل ہوئی تھی۔
پچھلے مالی سال کے دوران خوردنی تیل کی پیداوار میں اضافہ‘ گھی کی کم
Aug 25, 2024