بانی پی ٹی آئی کی بھانجی کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونیوالا بچہ دم توڑ گیا

لاہور(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی بھانجی کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا بچہ سروسز ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق 15 سالہ طیب کو 19 جولائی کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد  زخمی طیب 1 ماہ 4 دن تک زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیاہے۔پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی کے لئے لاش مردہ خانہ منتقل کر دی گئی ہے۔ٹریفک حادثہ تھانہ سرور روڈ کی حدود میں پیش آیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن