ہانیہ کے قتل کا جواب دینے کا حق، خود مختاری توڑنے والوں کو سزا دینگے ، ایران

تہران(این این آئی)نئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقجی نے اپنے فرانسیسی اور برطانوی ہم منصبوں سے کہا ہے کہ ہم اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دیں گے۔عرب میڈیا کے مطابق نئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقجی نے اپنے فرانسیسی اور برطانوی ہم منصبوں کو ٹیلی فون پر بات چیت میں یقین دلایا کہ گزشتہ ماہ تہران میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد ایران کو اسرائیل کو جواب دینے کا حق حاصل ہے۔ایران نے 31 جولائی کو ہنیہ کے قتل کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ ایران کی سلامتی اور خودمختاری کی ناقابل معافی خلاف ورزی ہے، جارح کو سزا دینا ایران کا حق ہے۔

ای پیپر دی نیشن