لاہور(خبرنگار) ایڈیشنل سیشن جج وسیم رفیق نے پی ٹی آئی موٹر سائیکل ریلی نکالنے کیخلاف درج دو مقدمات میں یاسر گیلانی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر پولیس سے 5 ستمبر تک تفتیشی رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے یاسر گیلانی سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتوں میں پانچ ستمبر تک توسیع کردی۔
پی ٹی آئی موٹر سائیکل ریلی نکالنے کیخلاف مقدمات ‘یاسر گیلانی کی ضمانت کی درخواستوں پر 5 ستمبر تک رپورٹ طلب
Aug 25, 2024