رابرٹ کینیڈی جونیئر الیکشن سے  دستبردار، ٹرمپ کی حمایت کردی

واشنگٹن (این این آئی)رابرٹ کینیڈی جونیئر آزاد حیثیت میں امریکی صدارت کا الیکشن لڑنے کی دوڑ سے دستبردار ہوگئے۔میڈیارپوررٹس کے مطابق رابرٹ کینیڈی جونیئر نے صدارتی انتخابات سے دستبرداری کے بعد ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ الیکشن میں ان کی موجودگی سے ڈونلڈ ٹرمپ کو نقصان اور کملا ہیرس کو فائدہ ہوگا۔کینیڈی پہلے جوبائیڈن کے مقابلے میں ڈیموکریٹ امیدوار بننے کے خواہش مند تھے تاہم بعد میں انہوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔سابق ڈیموکریٹ صدر جان ایف کینیڈی کے بھتیجے کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق نے کئی ڈیموکریٹس کو حیرانی میں مبتلا کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن