ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت خان کی راولپنڈی بنچ میں فرائض انجام دینے سے معذرت 

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان نے راولپنڈی بنچ میں فرائض سر انجام دینے سے معذرت کر لی۔ جسٹس شجاعت علی خان کے پرسنل اسسٹنٹ نے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو خط ارسال کر دیا۔ خط کے متن کے مطابق جسٹس شجاعت علی خان لاہور پرنسپل سیٹ پر عدالتی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، سرجری کے باعث راولپنڈی بنچ پر فرائض سر انجام نہیں دے سکتے۔ جسٹس شجاعت علی خان کے پرسنل اسسٹنٹ نے خط میں لکھا ہے کہ جسٹس شجاعت علی خان کی سرجری ہے اور اس بارے میں قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو پہلے سے آگاہ کیا جا چکا ہے۔ خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ ڈاکٹر نے جسٹس شجاعت علی خان کو لمبے سفر سے منع کر رکھا ہے، آئندہ ہفتے سے لاہور ہائیکورٹ میں پرنسپل سیٹ پر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

ای پیپر دی نیشن