اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمنٰ سے ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ حسین نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال‘ پی ٹی آئی کمیٹی کے ساتھ مشاورتی عمل آگے بڑھانے سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ اخونزادہ حسین نے کہا کہ پاکستان آئین و قانون کے احترام سے ہی آگے بڑھے گا۔ مولانا فضل الرحمنٰ نے کہا کہ عوام کے حق حکمرانی اور پارلیمان کو معتبر سمجھا جائے۔
مولانا فضل الرحمن سے اخونزادہ حسین کی ملاقات‘ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
Aug 25, 2024