واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) سابق امریکی صدر اور ریپبلکن پارٹی کے موجودہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے حکمران جماعت کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کو ایک بار پھر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔. امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ کملا ہیرس کی زیر قیادت امریکا کا کوئی مستقبل نہیں، وہ ملک کو تیسری عالمی جوہری جنگ کی جانب لے جائیں گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا میرا پراجیکٹ 2025ء سے کوئی لینا دینا نہیں، انہوں نے بے بنیاد الزام لگایا ہے۔ دریں اثناء نیشنل سروے کے مطابق کملا کی مقبولیت 48.4 اور ٹرمپ کی 45.3 فیصد ہے یاد رہے کملا ہیرس نے کنونشن سے خطاب میں غزہ کی صورتحال کو مکمل تباہی قرار دیا تھا۔