ملتان( سماجی رپورٹر )قائداعظم محمد علی جنا ح نے تحریک پاکستان کے دوران نو جو انوں کو ہمیشہ بلند کر دار عمل، مضبوط قوت آزادی ، عظمت کر دار اور قوم کیلئے جوش و جذ بہ سے کام کر نے کا درس دیا۔ ان خیالات کا اظہار اسلام دین نے ہم نے پاکستان بنتے دیکھا میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا کہ آپ کو مجاہدوں جیسا جذ بہ رکھنے کی ضرورت ہے اسلام دین مغل کی عمر تقسیم کے وقت 9/10سال کے تھی۔ کہتے ہیں کہ ہم ضلع کر نال کے گاؤں ڈ ی کلڈالا کے رہائش پذیر تھے۔ میرے والد تایا ان کے کزن مسلم لیگی تھے۔ اور قا ئد اعظم ، اور دیگر مسلم اکا برین کی جب بھی ریڈیو سے تقاریر نشر ہو تی تو سب گھر کے افراد اکٹھے ہو جاتے۔ بڑے انہماک سے ان کی تقاریر سنتے۔ پاکستان کی پوری تحریک کے دوران قائداعظم محمد علی جناح نے بذات خود نوجوانوں کی لا زوال ہمت ، جوان مردی اور استقامت کا مشا ہدہ کیا تھا اس لیے وہ سمجھتے تھے کہ نوجوان اگر ایک بار تہیہ کر لیں تو وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ اسلام دین ہجرت کے واقعات بتاتے ہوئے نہ صرف رنجیدہ ہوگئے بلکہ ان کی آنکھوں میں آنسو بھی آ گئے۔ کہنے لگے آزادی کی تحریک کے دوران خاندان کے کئی افراد آنکھوں کے سامنے شہید ہوتے دیکھے وہ منا ظر بھلانے سے بھی نہیں بھلائے جاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ ملٹری کی قیادت میں پاکستان پہنچے۔ واہگہ بارڈر پر کیمپوں میں کئی دن قیام کے بعد ضلع جھنگ آئے۔ وہاں سے پھر ملتان کے علاقہ ٹا ٹے پور میں سکونت اختیار کی۔ آج بھی جب خاندان کے شہید ہونے والے افراد یاد آتے ہیں تو کلیجہ منہ کو آتا ہے۔ آزادی کی خاطر جو ہم نے دکھ بر داشت کیے وہ آج کے نوجوان کہاں جان سکتے ہیں۔ آج کے نوجوان کو جدت پسندی اور ماڈرن ازم نے بڑا غرق کر کے رکھ دیا ہے۔