لاہور(خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے سافٹ ویئر انجینئر احسن ریاست کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،عدالت نے حکم دیا کہ آئی جی پنجاب مغوی کی بازیابی کے لیے بھی قانون کے مطابق کاروائی کرے ،آئی جی پنجاب مغوی سے متعلق رپورٹ ایڈیشنل رجسٹرار کو جمع کروائے ، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ احسن ریاست کو سافٹ وئر ہاوٗس ڈیفنس سے اغوا کرلیا گیا ،بیٹا کسی کریمنل کیس میں ملوث نہیں ہے ،استدعا ہے کہ مغوی کی جان کو خطرہ ہے اسکی بازیابی کا حکم دیا جائے۔
ہائیکورٹ‘احسن ریاست کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کا تحریری فیصلہ جاری
Aug 25, 2024