راولپنڈی (آئی این پی ) ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے نومولود بچی انتقال کر گئی۔ بچی کی والدہ کا کہنا ہے بچی 2 روز قبل ہولی فیملی ہسپتال میں پیدا ہوئی تھی، نومولود بچی خاتون ڈاکٹر کے ہاتھوں سے گر کر انتقال کر گئی۔ والدہ کا کہنا ہے کہ بچی کی موت پر ڈاکٹر معاملہ دبانے کے لیے دباو ڈالتے رہے، اسپتال انتظامیہ کو درخواست دی ہے اور متعلقہ ڈاکٹرکے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔