لاہور کی5 نئی تحصیلیں بنانے کیلئے سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال‘ کابینہ منظوری دیگی

لاہور(خبرنگار) لاہور میں پانچ نئی تحصیلیں بنانے کیلئے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی، وزیر اعلیٰ کابینہ سے منظوری لیں گی۔تفصیلات کے مطابق نئی پانچ تحصیلوں کی منظوری صوبائی کابینہ سے لی جائے گی، پانچ نئی تحصیلوں کے قیام سے لاہور تحصیلوں کی کل تعداد دس ہوجائے گی، لاہور سٹی، رائے ونڈ ،ماڈل ٹاؤن، کینٹ اور شالیمار تحصیلیں پہلے ہی موجود ہیںپنجاب حکومت نے پانچ نئی تحصیلوں کے لیے اسسٹنٹ کمشنرزکو بھی ڈی سی لاہور کی ڈسپوزل پرتعینات کردیا، پانچ نئے اسسٹنٹ کمشنرز کو موجودہ تحصیلوں میں تربیت کا عمل جاری ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد پانچ نئی تحصیلوں کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا،نئی تحصیلو ں میں واہگہ، جلو ،شاہدرہ ،نیاز بیگ اور نشتر شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن