آپکا وفادار بھی کتا نکل سکتا ہے

Aug 25, 2024

گلزار ملک

وقت کتنا بدل گیا ہے کہ انسانوں میں وفا محبت پیار بالکل ختم ہو کر رہ گیا ہے بے لوث کسی دوسرے کا احساس کرنے والے لوگ بھی گزرے وقت کی طرح ہو گئے ہیں اب جسے دیکھو وہ ایک ایسی دوڑ میں ایک دوسرے کے ساتھ ریس لگائے ہوئے ہے کہ میں اس سے آگے نکل جاو¿ں لالچ جھوٹ نفرت اور بے سکونی نے ہر طرف ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں وفا نام کی کوئی چیز کسی میں نہیں رہ گئی اور ایسے حالات میں تعجب کی بات ہے کہ ہم وفاداری کا ذکر کرتے ہوئے کتوں کی مثال دیتے ہیں اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ کتا ایک وفادار جانور ہے لیکن یہ بھی تو ہے ضروری نہیں کہ صرف آپ کا کتا ہی وفادار نکلے۔ کبھی کبھی آپکا وفادار بھی کتا نکل سکتا ہے۔
 میری رہائش کے ساتھ والی گلی فیض باغ لاہور میں ایک سفید رنگ کا چھوٹے قد والا پستہ کتا رہتا ہے یہ کتا بڑا صاف ستھرا وفادار اور عقل مند ہے یہ اپنے مالک سے ہی نہیں بلکہ پورے اہل خانہ کے ساتھ بھرپور وفا کا رشتہ نبھا رہا ہے اس گھر کی خواتین بازار سے سودا سلف لینے یا کسی اور جگہ جانے کے لیے ان کے ہمراہ جاتا ہے اس کتے کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ یہ ہر روز پیدل بچوں کو سکول چھوڑ کر آتا ہے پھر چھٹی ہونے سے پہلے سکول کے گیٹ پر پہنچ کر انہیں گھر لے کر آتا ہے کسی کی کیا مجال کہ اس کے ہوتے ہوئے کوئی ان بچوں کو چھو کر تو دیکھے یہ اپنی وفا کا حق ادا کر دے گا ایک دن یہ کتا بچوں کو سکول چھوڑ کر واپس گھر جا رہا تھا کہ میری گلی کے موڑ پر اسے دوسری نسل کے آوارہ کتوں نے اس کا راستہ روک لیا اس سے پہلے کہ ان کا جھگڑا ہو جائے میں موقع پر پہنچ گیا اور میں نے ان آوارہ کتوں سے اس کی جان چھڑوائی تو اسے راستہ مل گیا یہ کتا بڑی تیزی کے ساتھ اپنے گھر کی طرف بھاگنے لگا اس کی گلی سے اکثر میرا گزر ہوتا رہتا ہے واقعہ کے کافی دنوں کے بعد جب میری اس سے ملاقات ہوئی تو اس نے فورا مجھے پہچان لیا کہ یہی ہے وہ جس نے ایک دن مجھے آوارہ کتوں سے بچایا تھا اس وقت مجھے ایسے لگ رہا تھا کہ جیسے یہ میرا شکریہ ادا کرنا چاہ رہا ہے اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ اس کتے کا واقعہ کالم کے اندر کیوں شیئر کیا جا رہا ہے اس لیے کہ بس اب یہی فرق رہ گیا ہے انسانوں اور کتوں میں ، اب تو آپ کو میری بات سمجھ میں آگئی ہوگی۔ 
 اور اب آتے ہیں اس کتے کی طرف جو پاکستان کے بارڈر پر پریڈ کے دوران جب پاک بھارت کے دونوں گیٹ کھلے تو پاکستانی کتا بھاگتے ہوئے انڈیا کا گیٹ عبور کر کے ہندوستان میں چلا گیا اب ملک پاکستان میں ایک وفا کی مثال ایک کتا ہی بچا تھا وہ بھی چھوڑ کر انڈیا چلا گیا اب اس کتے کو وفادار کہیں گے یا بے وفا فیصلہ آب کر لیں میں کہتا ہوا اچھا نہیں لگتا کہ اب تو وفادار کتوں نے بھی ہمارا ساتھ چھوڑنا شروع کر دیا ہے

مزیدخبریں