اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آباد میں الگ الگ مقاماتِ پر دو افراد قتل کر دئیے گئے تھانہ آئی نائن کو عبدالرحمن نے بتایاکہ میرا 22سالہ بیٹا عسی خان ایچ نائن اسلام آباد میں ہاتھ والی ریڑھی چلاکر محنت مزدوری کرتا ہے وہ جمعہ بازار ریڑھی لے کر گیا مجھے میرے بھائی محمد امین نے اطلاع دی کہ عسی خان کا گیٹ نمبر 2 کے پاس تین افراد کے ساتھ پارکنگ ایریا میں جھگڑا ہوا ہے جسے چاقو کے وار سے زخمی کیا ہے جسے پمس ہسپتال منتقل کیاگیا یہ اطلاع پاکر میں پمس ہسپتال ایمرجنسی میں پہنچا جہاں میرا بیٹا عیسی خان زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے فوت ہوگیاقتل کی دوسری واردات کے بار ے میں تھانہ ترنول کو نعیم گل نے بتایا کہ میرے والد توصیر خان بعمر 52 سال جنہوں نے تین شادیاں کر رکھی ہیں کافی عرصے سے اپنی دوسری فیملی کے ساتھ ڈھوک کشمیریاں ترنول میں رہائش پزیر ہیں اور وہاں کباڑ کا کام کرتے ہیں میں اپنے والد سے ملنے آیا والد کے ساتھ مارکیٹ جانے کیلئے گھر سے نکلا تو دو موٹر سائیکل سوار جن میں ایک ہمارا رشتہ دار بھی تھا جس نے کہا کہ آج تمہیں اپنے بھائی کے قتل کا مزہ چکھاتا ہوں دونوں نے پستولوں سے فائرنگ کردی میرا والد شدید زخمی ہوکر گرگیا اور موقع پر جاں بحق ہوگیا پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔