ضلع راولپنڈی میں منکی پوکس ،کانگووائرس کا کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا، ڈاکٹر آصف ارباب

راولپنڈی (محبوب صابر/جنرل رپورٹر)منکی پوکس اورکانگووائرس کا کوئی مریض ضلع راولپنڈی میں رپورٹ نہیں ہوا، اس کے با جود ضلع راولپنڈی کے تینوں بڑے ہسپتالوں 7 تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں آئیسو لیشن وارڈز قائم کر کے پیرا میڈیکل سٹاف ڈاکٹروں کی تربیت کا عمل مکمل کرلیا گیا،کوئٹہ کے علاقے میں کانگو وائرس اور پشاور ایئر پورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے شخص میں منکی پوکس کے وائرس کا شکار مریضوں کیانکشاف کے بعد ملک بھر کی طرح ضلع راولپنڈی میں بھی اقدماات سخت کر دیئے گئے ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر آصف ارباب نیازی نے بتایا کہ حکومت پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کانگو اور منکی پوکس کے حوالے سے جاری کی گئی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تمام ضروری اقدمات مکمل ہیں، ڈاکٹر آصف ارباب نے بتایا کہ آئندہ ماہ 9 ستمبر سے ضلع راولپنڈی بھر میں انسداد پولیو مہم شروع کی جارہی ہے ، اس مہم کو بگ کیج اپ کا نام دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن