راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبد الحفیظ میمن نے کرنٹ لگنے سے شہری کی بھینسیں مرنے کے مقدمہ میں نامزد ایس ڈی او کی عبوری ضمانت کنفرم کردی ہے، ایس ڈی او نے سید تقی شاہ کاظمی ایڈووکیٹ کے ذریعے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، عدالت نے ملزم کے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے عبوری ضمانت کنفرم کردی محمد ممتاز نامی شہری کی مدعیت میں درج مقدمہ کے مطابق نے وقوعہ کے روز بارش اور آندھی کے بعد واپڈا کے تار ٹوٹ کر زمین پر گر گئے ۔
کرنٹ لگنے سے شہری کی بھینسیں مرنے کے مقدمہ میں نامزد ایس ڈی او کی عبوری ضمانت کنفرم
Aug 25, 2024