راولپنڈی (جنرل رپورٹر)پیپلز ٹریڈرز سیل 28 اگست کی ملک گیر ہڑتال میں بھرپور حصہ لے گی ایف بی آر کی تاجر کش پالسیوں بجلی کے بلوں اور مہنگائی کی وجہ سے تجارتی سرگرمیاں مفلوج ہوکر رہ گئی ہیں بازاروں مارکیٹوں میں ویرانی چھائی ہے حکومت نے فوری فیصلے نہ کئیے تو ہڑتال کے بعد احتجاجی تحریک شروع ہو گی ان خیالات کا اظہار پیپلز ٹریڈرز سیل کے جزل سیکرٹری نوید کنول نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں صدر طارق وحید بٹ سنئیر نائب صدر پرویز چوہدری ساجد قریشی ملک خالد نمبر دار عمیر سلیم راجہ روف سلیم چوہان مبشر مغل مرزا ہارون وسیم خان ودیگر نے شرکت کی تاجر نمائندوں نے کہا کہ انجمن تاجران کے متفقہ فیصلے کے مطابق 28 اگست کو تمام بازار مارکیٹں پلازے شاپینگ مال مکمل طور پر بند رہیں گے