اسلام آباد (میگزین رپورٹ) ممتاز کالم نگار‘ دانشور‘ مصنف مسرت لغاری کے شوہر، شاہ زیب بٹ اور نایاب بٹ کے والد بیرسٹر عظمت اللہ بٹ کی رحلت پر سماجی‘ عوامی‘ ادبی اور اخبار نویس کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے اظہار تعزیت کیا ہے۔ بیرسٹر عظمت اللہ بٹ مختصر علالت کے بعد تیس جون کو راولپنڈی میں انتقال کرگئے تھے، وہ پشاور روڈ کے مقامی قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔ بیرسٹر عظمت اللہ بٹ کو وزارت خارجہ کی طرف سے سوڈان کے پاکستانی سفارت خانے میں کچھ عرصہ قومی خدمات کا بھی موقع ملا۔ سماجی وعوامی راہنماوں نے مرحوم کے درجات بلندی کی دعا کی۔